- گروپ پروفائل
-
خدمات
لمعرفة المزيد و الاستفادة من خدماتنا البريدية الالكترونية، الرجاء زيارة موقعنا الجديد
emiratespost.ae
- مرکز ابلاغ
- برقی شمولیت
کھیپ کا نوٹ ناقابل تبدیل ہو گا اور شپر اعتراف کرتا ہے کہ یہ شپر ہی نے بنایا ہے، یا اسے امارات پوسٹ نے شپر کے لیے بنایا ہے۔ شپر توثیق کرتا ہے کہ وہ ابھی بھی اس کے تحت منتقل کردہ مال کا ماک ہے یا وہ ہی اس شپمنٹ میں کسی بھی طرح کی دلچسپی رکھنےوالے فرد کا مجاز نمائندہ ہے 2۔ شپر کے فرائض اور اعترافات
2۔2 شپر یہ سمجھتا اور اس سے اتفاق کرتا ہے کہ امارات پوسٹ کسی بھی شپمنٹ جو کہ امارات پوسٹ کو بھیجی گئی ہوسے دستبردار /یا اس شپمنٹ یا اس کے کسی حصے کو چھوڑ سکتی ہے، جسے ناقابل قبول مان لیا گیا ہو، جس کی قیمت کم لکھوائی گئی ہو یا جس کی تفصیل بین الاقوامی طور پر یا اس کے بغیرغلط درج کی گئی ہو، تو امارات پوسٹ، اس کی کسی بھی طرح کی ذمہ داری سے مبرا ہو گی، اور امارات پوسٹ کو اس کی بنا پر کیے گئے، کسی بھی قسم کے دعوے،یا ہرجانے سے محفوظ رکھ کر اس کا دفاع کرے گی۔
3۔2 شپر مکمل طور پر ہر قسم کے اخراجات اور لاگت کا ذمہ دار ہو گا، جس میں شامل ہونگے، لیکن یہ مکمل نہیں، محصول چنگی، کسٹم ڈیوٹٰی، یا دیگر اقسام کے ٹیکس، شپمنٹ سے متعلق عائد کردہ واجبات یا محصولات، یا شپمنٹ کی شپر کو واپسی پر آئی لاگت یا اخراجات، گودام میں رکھنا، سٹور کرنا، یا اس کو کسی بھی طرح ٹھکانے لگانا شامل ہے۔
4۔2 شپر سمجھتا اور اس سے اتفاق کرتا ہے کہ امارات پوسٹ کوئی عام کیریر نہیں ہے اور امارات پوسٹ یہ حق اپنی صوابدید کے مطابق محفوظ رکھتی ہے کہ وہ کسی بھی فرد، فرم، ہستی، کمپنی یا کارپوریشن کے کسی بھی طرح کے مخصوص مال کی منتقلی یا نقل وحمل سے الکار کر دے یا اس کو ترک کر دے۔
3۔ شپمنٹ کے معائنے کا حق: امارات پوسٹ کسی بھی شپمنٹ کے معائنے کا حق رکھتی یے، لیکن وہ ایسا کرنے کے لیے کسی بھی طرح پابند نہیں ہے۔ اگر یہ ایسا کرتی ہے تو اسے اختیار ہو گا کہ وہ شپمنٹ کو کھول کر اس میں شامل کسی بھی پیکیج کا معائنہ کر سکے۔ ایسی صورت میں امارات پوسٹ مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرے گی مگر وہ شپمنٹ کو پہنچنے والے کسی نقصان، یا شپمنٹ میں اس معائنے کی وجہ سے ہونے والی کسی تاخیر کی ذمہ دار نہیں ہو گی۔
امارات پوسٹ کو ترسیل کیے گئے تمام مال پر کرائے، کسٹم ڈیوٹی، قبل از وقت کئے گئے یا اسی طرح کے دیگر اخراجات جو کہ ترسیل کیے گئے مال کی مد میں نافذ ہونگے، کی نسبت سے اختیار حاصل ہو گا اور وہ مال کو حوالے کرنے سے انکار کر سکتی ہے جب تک کہ واجب الادا یہ تمام اخراجات کی ادائیگی نہیں کی جاتی۔
براہ راست نقصان سے مراد ہے، شپمنٹ کی تباہی یا اس کا مستقل غیوب، یا شپمنٹ یا اس کے کسی حصےکو پہنچنے والا مادی نقصان جب کہ یہ امارات پوسٹ یا اس کے نمائندے کے تسلط میں تھی؛ یہاں شپمنٹ میں شامل ہیں تمام دستاویزات اور مال تجارت جو کہ امارات کو بھیجی گئی تھیں اس کھیپ کے نوٹ کے تحت۔
براہ راست نقصان کی صورت میں امارات پوسٹ کی مالی ذمہ داری زیادہ سے زیادہ محدود ہو گی:
1۔6 کسی شپمنٹ میں شامل دستاویز کی اصل قیمت، جس تعریف میں شامل ہے ہر وہ بتائی گئی چیز جس کی کہ کوئی تجارتی قیمت نہیں ہے، اس کے بنانے، متبادل بنانے، دوبارہ بنانے، اس کی مرمت کرنے یا اس کے شپمنٹ کی تاریخ جو کہ اس کی کھیمپ کے نوٹ میں دی گئی ہے، پر دوبارہ نافذ کی گئی، ان سب میں کم والی قیمت ہو گی ۔
2۔6 کسی شپمنٹ میں شامل تجارتی مال کی اصل قیمت جس تعریف میں شامل ہے ہر وہ چیز جس کی کہ کوئی تجارتی قیمت نہیں ہے، اس چیز کے بنانے، متبادل لانے، دوبارہ بنانے، دوبارہ بیچنے، یا اس کے کھیپ کے نوٹ میں دی گئی تاریخ پر دوبارہ نافذ کرنے، یا اس کی اس تاریخ پر مارکیٹ کی جائز قیمت فروخت، ان سب میں سے جو بھی کم ہو گی وہ لی جائے گی، بشرطیکہ اس کی اصل قیمت اس چیز کی بنیادی لاگت جمع 10٪ سے تجاوز نہ کر جائے جو کہ شپر نے اس چیز کے لیے ادا کی تھی۔
امارات پوسٹ نتیجے کے طور پر ہونے والے کسی نقصان کی ذمہ دار نہیں ہو گی، جس سے مراد ہے براہ راست نقصان کے علاووہ ہونے والا ہر وہ ضیاع اور نقصان جو کہ شپر یا کسی دوسرے فرد نے برداشت کیا یا جس کے ہونے کا الزام لگایا ہو، جو کہ امارات پوسٹ، اس کے ملازمین، نمائندگان، کی طرف سے کی گئی ترسیل کے نتیجے میں یا امارات پوسٹ، اس کے ملازمین، نمائندگان کی طرف سے اس معاہدے کی خلاف ورزی کے نتیجے میں وقوع پذیر ہوا ہو جو کہ اس شپمنٹ کی ترسیل کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔
امارات پوسٹ کسی تاخیر کی ذمہ دار نہیں ہو گی، اس سے مراد ہے مال اٹھانے، ترسیل، یا کسی شپمنٹ کی ڈیلیوری، میں تاخیر یا نامکمل ڈیلیوری یا عدم ڈیلیوری نیچے دی گئی وجوہات کے سبب:
1۔9 شپر کی طرف سے کسی بھی دعوے کی تحریری طور پر باقائدہ اطلاع امارات پوسٹ کو معاہدے میں دی گئی ڈیلیوری کی تاریخ کے 30 دن کے اندر لازمی طور پر دینی چاہیے۔ امارات پوسٹ، باقائدہ اطلاع نہ دیے جانے والے دعووں کی قبولیت کو رد کرنے کا حق رکھتی ہے۔
2۔9 ہر حال میں امارات پوسٹ کسی بھی دعوے کو قبول کرنے کی پابند نہیں ہو گی، جب تک کہ شپر نے امارات پوسٹ کو معاہدے کے مطابق تمام واجبات ادا نہ کر دیے ہوں۔ شپر ان واجبات کو اپنے دعوے کی رقم میں سے منہا نہیں کر سکتا۔
نقدی | فن پارے | منشیات |
کیشیر چیک | قدیم اشیاء | شراب |
ٹریولر چیک | ادویات | تمباکو |
منی آرڈر | آتشیں اسلحہ | پاسپورٹ |
تبدیلی پذیر دستاویزات | جانور | شناختی دستاویزات |
(بیرر فارم) | پودے | فحش مواد |
زیورات | اشیاء خورد و نوش | صنعتی کارٹون |
قیمتی دھاتیں | خراب ہونے والی اشیاء | |
قیمتی پتھر | دھماکہ خیز مواد |
ایسی اشیاء جو کہ IATA نے خطرناک قرار دے رکھی ہیں،بشمول خطرناک یا آتش گیر مواد، ایسا مواد جسے وفاقی، ریاستی یا کسی ملک کی مقامی حکومت یا علاقے جہاں سے، یا جہاں جا رہی ہے، یا جس کے اندر سے شپمنٹ کو گزر کر جانا ہے، نے ممنوع قرار دیا ہو۔ اس کے علاوہ دیگر اشیاء جنہیں وقت کے ساتھ امارات پوسٹ نے سیکشن -10 کے تحت ممنوع قرار دیا ہو۔
ایسے ٹھیکے جن پر وارسا کنوینشن لاگو ہوتا ہے، ان میں امارات پوسٹ کی شپر کے لیے ذمہ داری مزید محدود ہو جاتی ہے۔ ان ٹھیکوں میں کنوینشن کی ایسی شرائط شامل ہوتی ہیں جو کہ ان پر لاگو ہوتی ہیں۔
1۔12 اگر شپر شپمنٹ کو انشؤر کروانا چاہتا ہے تو اسے لازمی طور پر شپمنٹ کی ڈیلیوری سے پہلے امارات پوسٹ کو تحریری طور پر آگاہ کرنا ہوگا یہ بتاتے ہوئے کہ مال کی قیمت کیا ہے اور اسے کس قسم کا انششورینس کوریج چاہیے۔ جب تک شپر کو انشورینس کا حوالہ نمبر نہ مل جائے اس وقت تک انشورینس لاگو نہیں ہو گی اور شپمنٹ کسی خطرے کی صورت میں شپر کی ذمہ داری پر ہوگی۔
3۔12 انشورینس کا حوالہ نمبر مل جانے کے بعد، انوائس ملنے کے 14 دن کے اندر شپر امارات پوسٹ کو ایسے مکمل پریمیئم کی ادائیگی کا ذمہ دار بن جائے گا۔
4۔12 معاہدے کے تحت، امارات پوسٹ کی طرف سے کروایا گیا، کوئی بھی انشورینس کوریج 00۔100 اماراتی درہم (AED) تک محدود ہو گا۔
5۔12 معاہدے کے تحت جاری کیا گیا کوئی بھی انشورینس کور ان شرائط و ضوابط کا پابند ہو گا جو کہ انشورینس کرنے والا لگائے گا۔
شپر اور امارات پوسٹ ناقابل تنسیخ طور پر اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ اس ملک کا قانون جہاں سے ابتدا میں کھیپ چلی تھی ہی لاگو ہو گا اور اسے بلا استثناء اسی ملک کی قانونی عملداری میں پیش کر دیا جائے گا۔
اصلی جائز شناختی کاغذات (امارات کی شناختی دستاویز/ پاسپورٹ/ ڈرایونگ لائسنس)
اشیاء کی تفصیل والی انوائیسوں کی نقل جیسے ہی ان کی ضرورت پڑے
مہر شدہ اور بند کی گئی کھیپ کی اشیاء ہمارے ہیپینیس سینٹر میں قبول نہیں کی جاتی ہیں، اور انہیں لازماً کھولنا چاہیے، ہمارے کسٹمر ہیپینیس آفیسر (CHO) کے معائنے کے لیے تاکہ قبولیت کی شرائط کی پابندی یقینی بنائی جا سکے۔
اندرون ملک ایسی شپمنٹ جن کی قیمت 00۔1000 اماراتی درہم (AED) سے زیادہ ہو قبول نہیں کی جاتیں۔ تمام بین الاقوامی شپمنٹوں کے ساتھ بلوں/انوائسوں اور کسٹم کے لیے ظاہر کردہ تفصیل کا ہونا لازمی ہے۔
ہمارے (CHO) کے معانے پر، صارف کو اس چیز کو اسکے (اصلی یا حجم کے اعتبار سے) وزن، قسم اور مواد کی نسبت سے، اس کی حفاظت کے مد نظر، پیک کرنا ہو گا۔
بھیجی جانے والی چیز پر (بھیجنے والے) کا صرف ایک ہی پتہ اور وصول کنندہ کا بھی ایک ہی پتہ لکھا جائے گا۔
(ایکسپریس، اکانومی یا عمومی : وزن سروس اور منزل کے حساب سے قبول کیا جائے گا۔
(ایکسپریس سروس اور پارسل سروس) – اکانومی یا عمومی:
کسی بھی پیمائش کو 5۔1 میٹر سے نہیں بڑھنا چاہیے۔
لمبائی اور احاطے کے لمبائی کے علاوہ، سب سے بڑے پہلو کی پیمائش کا مجموعہ تین میٹر تک ہونا چاہیے۔
اگر بھیجنے والا ضرورت محسوس کرے تو اس خدمت کے لیے درخواست (CN07)بھیجنے والے کو بھرنی ہو گی۔
ڈاک کےذریعے بھیجی گئی اشیاء میں یہاں ان شرائط و ضوابط میں دی گئی کوئی بھی ممنوع چیز یا جس کا اعلان ہماری کسی سروس چینل کے ذریعے کیا گیا ہو، شامل نہیں ہونی چاہیے۔
منزل پر کسٹم کی جانب سے کی گئی کسی تاخیر یا روک لیے جانے کی امارات پوسٹ ذمہ دار نہیں ہو گی۔ کسی بھی طرح کی پابندی کی خلاف ورزی اور/ یا اصلی چیز اور کسٹم کے لیے ظاہر کردہ چیز میں اختلاف کا صارف مکمل طور پر ذمہ دار ہو گا۔
ضیاع یا نقصان، جس کے ساتھ تلافی کی قیمت تبدیل ہوتی جائے گی، خدمت کی قسم، چیز کے وزن اور بھیجنے کے اخراجات کی نسبت سے۔
فورس میجیور کی وجہ سے ضیاع یا نقصان کی صورت میں، غلطی، لاپرواہی، یا بھیجنے والے یا اس کے مجاز نمائندے کی طرف سے شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں۔ غلط معلومات دی جانے کی صورت میں صارف کو بھیجنے اور واپسی، دونوں طرف کے اخراجات، (RTS) فیس، جہاں لاگو ہو، برداشت کرنے ہونگے کسی بھی تلافی کے بغیر۔ .شحنات الهاتف المحمول ليست مؤمنة .شحنات الهاتف المحمول ليست مؤمنة
نوٹ: منزل کے چند ممالک میں زائد فیس یا محصولات (مثال کے طور پر کسٹم ڈیوٹی/ ویلیو ایڈیڈ ٹیکس) ملک کے قانون اور ضوابط کے مطابق لاگو ہو سکتے ہیں۔
یہ شرائط و ضوابط ان تمام تحریری یا زبانی دی گئی شرائط و ضوابط اور فریقین کے مابین کی گئی مراسلت میں تجویز کردہ مزید یا مختلف شرائط کو رد کرتی ہیں۔